بوڑینڈو سندھ کے قدیم سازوں میں سے ایک ساز ہے۔ بانسری، الگوزو، مرلی کی طرح بوڑینڈو پُھونک سے بجنے والے ساز ہے۔
موہن جو دڑو کے قدیمی آثار سے کھدائی کے دوران ملنے والے اشیا میں بوڑینڈو بھی شامل ہے۔
بنیادی طور پر یہ چرواہوں کا ساز ہے مگر اب یہ میوزک کا اہم حصہ ہے۔
یہ موسیقی کا آلہ مٹی سے گولائی میں بنایا جاتا ہے۔ کسی زمانے میں یہ ساز کچا بجایا جاتا تھا مگر اب اسے بھٹی میں پکاتے ہیں۔
بوڑینڈو مٹی سے بنا ساز ہے اس لیے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انسان کے بنائے ہوئے اوائلی سازوں میں سے ایک ساز ہے۔
اس وقت سندھ میں بوڑینڈو بجانے والے بہت ہی کم لوگ رہ گئے ہیں۔ ان میں سے ذوالفقار لونڈ اچھا بوڑینڈو نواز آرٹسٹ سمجھے جاتے ہیں۔
ذوالفقار لنڈ کو بوڑینڈو بجانے پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور سندھ کا سب سے مشہور شاہ لطیف ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
