عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ میڈونا اور گلوکار جسٹن بیبر نے 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کے ہاف ٹائم شو میں ہزاروں شائقین کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کیا۔
میڈونا نے اپنا مشہور گانا ‘میوزک’ پیش کیا۔ ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اسٹیڈیم کے نیچے موجود سرنگوں سے اچانک اسٹیج پر نمودار ہوئی ہوں۔
جسٹن بیبر، جنوبی کوریا کے معروف پاپ گروپ بی ٹی ایس اور کولمبیا کی پاپ گلوکارہ شکیرا نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
ہاف ٹائم شو کا دورانیہ 27 منٹ اور 22 سیکنڈ رہا، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے طویل وقفہ تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ مشہور اداکار ٹموتھی شیلامے اور ٹام کروز اس موقع پر شریک نمایاں شخصیات میں سرِفہرست رہے۔ کائلی جینر بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور انہیں ٹموتھی شیلامے کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بھی میچ دیکھنے کے لیے شرکت کی۔

پورے ٹورنامنٹ کے دوران فٹبال کی مشہور شخصیت ڈیوڈ بیکہم، ان کی اہلیہ وکٹوریہ بیکہم، پیرس ہلٹن اور سوفیا ورگارا بھی مختلف میچوں میں دیکھی گئیں اور فائنل میں بھی ان کی موجودگی متوقع تھی۔
مشہور شخصیات میں کائلی جینر اپنے دوست ٹموتھی شالامے کے ساتھ جبکہ بیونسے اور جے زی بھی شامل تھے۔
فائنل سے قبل اختتامی تقریب میں جینیفر ہڈسن، رابی ولیمز، لورا پاؤسینی، نکول شیرزنگر اور معروف اسٹریمر آئی شو اسپیڈ نے بھی پرفارمنس دی، جبکہ پوسٹ میلون نے تقریب کی سربراہی کی۔ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے بھی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
کولمبیا کی پاپ گلوکارہ شکیرا اور نائجیریا کے معروف موسیقار برنا بوائے نے ایک بار پھر ایک ہی اسٹیج پر پرفارم کیا۔ دونوں نے گزشتہ ماہ میکسیکو سٹی میں ہونے والی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی مشترکہ پرفارمنس دی تھی۔
جنوبی کوریا کے کے پاپ گروپ بی ٹی ایس نے لازمی فوجی سروس مکمل کرنے کے بعد تقریباً تین سال کے وقفے کے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی کی ہے۔ اس وقت یہ گروپ دنیا بھر میں 85 شہروں پر مشتمل عالمی موسیقی کے دورے پر ہے۔
وقفے کے اس خصوصی شو کی ترتیب برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن نے دی۔ اس شو کے ذریعے فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کے لیے فنڈز جمع کیے جائیں گے، جس کا مقصد دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم کے لیے 100 ملین ڈالر (73 ملین پاؤنڈ) اکٹھا کرنا ہے۔
اس سے قبل کھیل کی اختتامی تقریب کا آغاز مختلف موسیقی اور ثقافتی پروگراموں سے ہوا۔ معروف گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر ہڈسن نے امریکی قومی ترانہ پیش کیا، جبکہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔

مشہور اسٹریمر آئی شو اسپیڈ سب سے پہلے نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم کے میدان میں آئے۔ ان کے ساتھ ڈھول بجانے والے فنکار اور رنگ برنگے لباس میں ملبوس رقاص بھی موجود تھے۔
گلوکارہ نکول شیرزنگر، برطانوی گلوکار رابی ولیمز اور اطالوی گلوکارہ لورا پاؤسینی نے بھی مشترکہ پرفارمنس پیش کی، جبکہ ریپر اور گلوکار پوسٹ میلون نے اپنا مقبول گانا ‘واہ’ پیش کیا۔
میچ شروع ہونے سے پہلے متعدد ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر ہڈسن نے ایک براہِ راست موسیقی بینڈ کے ساتھ امریکی قومی ترانہ پیش کیا۔
تمام موسیقی کی پرفارمنس کے بعد ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اسٹیج پر آئے اور انہوں نے فائنل میچ کا باقاعدہ تعارف کرایا۔
اختتامی تقریب میں رابی ولیمز، لورا پاؤسینی اور نکول شیرزنگر کی مشترکہ پرفارمنس کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔ تقریب میں موسیقی، روشنیوں اور رنگا رنگ مناظر کے ذریعے ورلڈ کپ کے اختتام کو یادگار بنانے کی کوشش کی گئی۔

