آپ کی جیب خالی ہو، زندگی مشکلات میں گھری ہو، اور اچانک آپ آسمان کی طرف دیکھیں، اور فیصلہ کریں کہ آپ چاند بیچیں گے۔ یہ کسی فلم کی کہانی لگتی ہے، لیکن یہ حقیقت ہے۔
یہ کہانی ہے ڈینس ہوپ کی، ایک عام امریکی شہری، جس کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا۔ طلاق ہو چکی تھی، مالی مشکلات تھیں، اور مستقبل دھندلا تھا۔ لیکن ایک دن اس نے سوچا، اگر زمین پر کچھ نہیں بچا، تو کیوں نہ چاند بیچ دیا جائے؟
یہ خیال عجیب تھا، لیکن اس نے اسے مذاق نہیں سمجھا، بلکہ تحقیق شروع کر دی۔
1980 میں ڈینس ہوپ لائبریری گیا اور 1967 کا ایک اہم معاہدہ پڑھا، جسے Outer Space Treaty کہا جاتا ہے۔ اس کے مطابق چاند اور خلا کسی ایک ملک کی ملکیت نہیں ہو سکتا۔ لیکن یہاں ایک دلچسپ نکتہ تھا،
اس معاہدے میں صرف ممالک کو روکا گیا تھا، عام افراد کا ذکر واضح نہیں تھا۔
اور یہی وہ loophole تھا جسے ڈینس ہوپ نے اپنی قسمت بنا لیا۔ اس نے اقوام متحدہ کو ایک نوٹس بھیجا، جس میں اس نے نہ صرف چاند بلکہ پورے شمسی نظام پر ملکیت کا دعویٰ کر دیا۔
اور حیران کن بات، کوئی جواب نہیں آیا۔
ڈینس ہوپ نے اس خاموشی کو منظوری سمجھ لیا، اور شروع ہو گیا ایک نیا کاروبار۔ چاند پر پلاٹس کی فروخت۔جی ہاں، باقاعدہ پلاٹس، باقاعدہ سرٹیفکیٹس کے ساتھ۔
کم لوگوں کو یہ معلوم ہے کہ اس نے اپنی کمپنی Lunar Embassy کے نام سے رجسٹر کروائی، اور دعویٰ کیا کہ اس نے لاکھوں ایکڑ زمین بیچ دی ہے۔ یہاں تک کہ کچھ مشہور شخصیات نے بھی یہ ’چاندی پلاٹس‘ خریدے۔
ایک اور دلچسپ حقیقت، وہ زمین صرف ایک ڈالر فی ایکڑ کے حساب سے بیچنا شروع ہوئی۔
لیکن کیا یہ سب قانونی ہے؟
یہاں کہانی تھوڑی پیچیدہ ہو جاتی ہے۔ماہرین قانون کے مطابق، خلا اب بھی پوری انسانیت کی مشترکہ ملکیت ہے۔ کوئی فرد، چاہے وہ کتنا ہی ذہین کیوں نہ ہو، چاند کا مالک نہیں بن سکتا۔
یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ماہر قانون، پروفیسر کلیئر فنکل اسٹائن نے بھی واضح کیا کہ یہ دعویٰ قانونی طور پر تسلیم شدہ نہیں۔
لیکن اس سب کے باوجود، لوگ آج بھی چاند کے پلاٹس خرید رہے ہیں۔
یہ کہانی صرف ایک کاروبار کی نہیں، یہ imagination، loopholes، اور انسانی ذہانت کی بھی کہانی ہے۔
ایک شخص نے قانون کی خاموشی کو موقع بنایا، اور ایک ایسا خواب بیچ دیا، جو حقیقت میں کسی کا نہیں تھا۔
ساگا ڈیجیٹل آپ کے لیے ایسی ہی حیران کن کہانیاں لاتا ہے جہاں حقیقت اور حیرت ایک ساتھ چلتی ہیں۔ ساگا ڈیجیٹل کے ساتھ جڑے رہیے، کیونکہ کہانی ابھی باقی ہے۔
