[rank_math_breadcrumb]

حیدرآباد: بروہی بلوچستان ریسٹورینٹ، جہاں کے کھانوں  کے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی مداح

حیدرآباد میں واقع بروہی بلوچستان ریسٹورینٹ اس وقت خبروں کی زینت بنا جب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دو ہفتے قبل یہاں کھانا کھانے پہنچے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سادہ انداز میں ریسٹورینٹ کا دورہ کیا اور روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

ریسٹورینٹ کے بورچی کے مطابق اس موقع پر کھانا خود ان کے ہاتھوں سے تیار کیا گیا اور وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دم پک، باربی کیو اور کڑاہی سمیت دیگر پکوان پیش کیے گئے، جنہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے پسند کیا۔ کھانوں کے ذائقے اور معیار کو سراہتے ہوئے انہوں نے ریسٹورینٹ کی انتظامیہ کو شاباش دی۔

ہوٹل کے بورچی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے روایتی اور خالص دیسی کھانوں میں خصوصی دلچسپی لی اور بروہی بلوچستان ریسٹورینٹ کے ذائقے کو یادگار قرار دیا۔ اس دورے کے بعد شہریوں میں ریسٹورینٹ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ریسٹورینٹ کی انتظامیہ نے اس دورے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد عوام اور معزز مہمانوں کو معیاری، صاف ستھرا اور خالص ذائقہ فراہم کرنا ہے، اور وہ اسی روایت کو برقرار رکھیں گے۔

حیدرآباد کے فوڈ لوورز کے لیے بروہی بلوچستان ریسٹورینٹ اپنے منفرد اور روایتی ذائقوں کے باعث توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ریسٹورینٹ کی خاص پہچان بلوچستان کے روایتی کھانوں کو جدید انداز میں پیش کرنا ہے، جہاں دم پک، باربی کیو اور کڑاہی خصوصی مہارت کے ساتھ تیار کی جاتی ہیں۔

ریسٹورینٹ میں دم پک روایتی طریقے سے تیار کیا جاتا ہے، جس میں گوشت کو ہلکی آنچ پر مخصوص مصالحوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے تاکہ ذائقہ اور خوشبو برقرار رہے۔ باربی کیو میں سیخ کباب، تکہ بوٹی اور چکن ملائی بوٹی شامل ہیں، جبکہ دیسی مصالحوں میں تیار کی جانے والی چکن اور مٹن کڑاہی بھی گاہکوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تمام کھانے تازہ اجزاء سے تیار کیے جاتے ہیں اور صفائی کے معیار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ریسٹورینٹ کا ماحول خاندانی ہے، جہاں دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا جا سکتا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بروہی بلوچستان ریسٹورینٹ میں انہیں بلوچستان کے روایتی ذائقوں کی جھلک محسوس ہوتی ہے۔ حیدرآباد میں دم پک، باربی کیو اور کڑاہی کے شوقین افراد کے لیے یہ ریسٹورینٹ ایک نمایاں انتخاب کے طور پر سامنے آیا ہے۔

 

اسی بارے میں: