جمعہ کی شب حادثہ اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد کی طرف جانے والی کارکوٹری کے قریب ڈمپر کے پیچھے سے ٹکراگئی،پولیس کے مطابق کار سواروں کا تعلق حیدرآباد سے ہے ،کار ٹھٹہ سے حیدرآباد جارہی تھی، پولیس نے تیز رفتاری اور اوور ٹیک کی کوشش کو حادثے کا سبب بتایا ہے ،حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ کار ٹکرانے کے بعدمکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے جاں بحق اور زخمی ہوجانے والوں کو کار کے مختلف حصوں کو کاٹ کرنکالا گیا، زخمیوں کو فوری طو پر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

