[rank_math_breadcrumb]

کراچی کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی تاریخ

یہ کوئی کہانی نہیں، یہ کراچی کی حقیقی تاریخ ہے انیس سو پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں، کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلتی تھیں۔ یہ بسیں صدر، ایمپریس مارکیٹ اور میری ویدر ٹاور جیسے علاقوں میں دیکھی جا سکتی تھیں۔

اوپر بیٹھ کر شہر دیکھنا لوگوں کے لیے ایک الگ ہی تجربہ تھا۔ہوا، منظر اور کراچی کی رونق سب ایک ساتھ نظر آتا تھا۔

لیکن وقت بدلا، ٹرانسپورٹ سسٹم کمزور ہوا اور یہ ڈبل ڈیکر بسیں آہستہ آہستہ سڑکوں سے غائب ہو گئیں۔

حالیہ دنوں میں سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں دوبارہ متعارف کروائی جائیں گی۔

موجودہ اطلاعات کے مطابق،یہ بسیں 2025 کے دوران مرحلہ وار کراچی کی سڑکوں پر چلنا شروع کریں گی،اور انہیں جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔

اسی بارے میں: