بلوچستان میں ہفتے کی صبح شروع ہونے والے حملوں میں دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہر نشانہ بنے، حکومت کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں نے حملے کیے۔
پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سنیچر کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے اور کارروائی کے دوران کم از کم 37 شدت پسند اور 10 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مستونگ جیل پر ہونے والے حملے کے دوران 27 قیدی بھی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جاری آپریشنز کے دوران سنیچر کی صبح بلوچستان میں 67 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ گذشتہ دو دنوں میں بلوچستان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 108 ہو گئی ہے اور پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار جان سے گئے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق گوادر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جان سے جانے والے بلوچ شہریوں کی تعداد بھی 11 ہو گئی ہے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
Tag: ہلاکت
-

بلوچستان کے کئی شہروں میں حملے ناکام، کم از کم 37 عسکریت پسند، حکومت کا دعویٰ، 10 اہلکاروں کے علاوہ متعدد شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق
