Tag: پکوان

  • مٹھی: لوگوں کو بچپن کی یاد تازہ کرانے والا جبو مہاراج کا ‘دال پکوان

    مٹھی: لوگوں کو بچپن کی یاد تازہ کرانے والا جبو مہاراج کا ‘دال پکوان

    سندھ کے ضلع تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکواٹر والے شہر مٹھی کی مقامی دکان پر ناشتے کے لیے بنائے جانے والے ‘دال پکوان’ مقامی لوگوں میں گذشتہ کئی دہائیوں سے مقبول ہیں۔

    مٹھی کے عمررسیدہ افراد اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے اکثر اس دکان کا چکر لگا دال پکوان کھاتے ہیں۔
    مٹھی کی شاہی بازار میں واقع ’رمیش مہاراج سویٹ مارٹ‘ تین نسلوں سے چل رہا ہے۔

    اس دکان کے مالک ارمیش مہاراج کے دادا جیوراج مہاراج عرف جگو مہاراج نے اسے 50 سال پہلے کھولا تھا۔
    دادا کے انتقال کے بعد اُمیش کے والد رمیش مہاراج نے اسے سنبھال لیا اور اب وہ اور ان کے بھائی اسے چلاتے ہیں۔