Tag: محمد علی جناح

  • جناح بطور پارلیمنٹیرین

    جناح بطور پارلیمنٹیرین

    محمد علی جناح نہ صرف ایک نامور وکیل، مدبر سیاست دان اور شاندار مقرر تھے بلکہ پارلیمانی آداب و روایات کے ایک اعلیٰ نمونے کی حیثیت بھی رکھتے تھے۔ ان کی سیاسی زندگی کا آغاز کم عمری میں ہوا، جب وہ بمبئی میونسپلٹی کے کونسلر منتخب ہوئے۔ محض 33 برس کی عمر میں وہ امپیریل کونسل آف انڈیا، جسے انڈین لیجسلیٹو کونسل بھی کہا جاتا ہے، کے رکن منتخب ہو گئے۔

    حلف برداری کے بعد وائسرائے کے ساتھ گروپ فوٹو، جس میں جناح دائیں جانب دوسری نشست پر بیٹھے ہوئے ہیں

     

    اس دور میں مرکزی قانون ساز کونسل کے ارکان کا انتخاب صوبائی لیجسلیٹو کونسلوں کے ارکان کرتے تھے۔ چنانچہ بمبئی لیجسلیٹو کونسل نے 3 جنوری کو محمد علی جناح کو انڈین لیجسلیٹو کونسل کا رکن منتخب کیا۔ اس انتخاب میں محمد علی جناح نے پانچ ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدِمقابل مولوی رفیع الدین احمد کو تین ووٹ مل سکے۔

    محمد علی جناح کی بطور رکن انڈین لیجسلیٹو کونسل کامیابی سے متعلق اخبار میں شائع ہونے والی خبر
    محمد علی جناح کے بطور رکن انڈین لیجسلیٹو کائونسل حلف اٹھانے کے اسیمبلی کاروائی کا عکس

    محمد علی جناح 1919 تک انڈین لیجسلیٹو کونسل کے رکن رہے اور رولٹ ایکٹ سے اختلاف کی بنیاد پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مارچ 1919ء میں امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ یہ استعفیٰ انہوں نے جابرانہ رولٹ ایکٹ کی منظوری کے خلاف بطورِ شدید احتجاج پیش کیا، کیونکہ اس قانون نے شہری آزادیوں کو بری طرح محدود کر دیا تھا اور جیوری کے بغیر مقدمات چلانے کی اجازت دی تھی۔ جناح کے نزدیک یہ قانون بنیادی انصاف اور آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ برطانوی حکومت نے امن کے زمانے میں ایسا جبری قانون نافذ کر کے ناانصافی کی اور اس طرح خود کو ایک مہذب حکومت کہلانے کے حق سے محروم کر لیا۔

    استعفیٰ پیش کرتے وقت محمد علی جناح نے امپیریل لیجسلیٹو کونسل میں ایک تاریخی اور یادگار تقریر بھی کی۔

    بعد ازاں وہ دوسری مرتبہ 1924ء میں انڈین لیجسلیٹو اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، اور پھر 1927ء، 1935ء اور 1946ء میں بھی اسی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے رکن اور صدر بھی رہے۔ پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر ان کا انتخاب پنجاب اسمبلی نے کیا تھا، جبکہ لیاقت علی خان کا انتخاب بنگال اسمبلی نے کیا