Tag: صادق آباد

  • صادق آباد کے رہائشی کے گھر کے لان میں بڑی تعداد میں پرندے کیوں آتے ہیں؟

    صادق آباد کے رہائشی کے گھر کے لان میں بڑی تعداد میں پرندے کیوں آتے ہیں؟

    رحیم یار خان ضلع کے صادق آباد شہر کے رہائشی انجینئر محمد یوسف نے اپنے گھر کے لان میں مختلف پھلدار درخت لگانے کے ساتھ پرندوں کے لیے دانے اور پانی کے انتظام کے بعد اب ان کے لان میں مختلف پرندے بڑی تعداد مین آنے لگے ہیں۔

    نے اس کہاوت کو سچا کر دیکھایا۔ انہوں نے اپنے گھر کے لان میں درخت اور سبزہ لگانے کے ساتھ پرندوں کے لیے دانے پانی کا انتظام کیا اور اب
    انجینئر محمد یوسف کے مطابق پھلدار درخت، سبزے اور پرندوں کے دانے اور پانی کے بندوبست کے بعد ان کے لان میں کوئل، جنگلی طوطے، بلبل، تلیر، کبوتر، فاختہ سمیت کئی اقسام کے پرندے آتے ہیں۔ وہ پرندے دیکھنے کے ساتھ ان کے چہچانے کے آواز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو انجینئر محمد یوسف سے ملاتے ہیں اور ان سے جانتے ہیں کہ انہیں یہ خیال کیسے آیا اور اتنے زیادہ پرندوں کی وہ کیسے مہمان نوازی کرتے ہیں۔
    ایک کہاوت ہے کہ اگر آپ کو پرندے دیکھنے اور ان کے چہچانے کی آواز سے لطف اندوز ہونا ہے تو پرندوں کو پنجروں میں پالنے کے بجائے اپنے گھر میں درخت لگائیں، پرندوں کے لیے دانے اور پانی کا بندوبست کریں تو ڈھیروں پرندے خود آپ کے گھر آجائیں گے۔

    انجینئر محمد یوسف کے مطابق انہوں اس کہاوت پر عمل کیا اور اب ان کو بڑی تعداد مین پرندے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

    ساگا ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد یوسف نے کہا: ‘اگر آپ درخت لگائیں، پرندوں کے دانے، پانی کا بندوبست کریں اور پرندوں کو کوئی تنگ نہ کرے تو پرندے آپ کے گھر ضرور آئیں گے۔

    اگر آپ کے پاس جگہ نہ ہو تو آپ صرف سوکھی روٹی اور پانی رکھیں، تب بھی پرندے اپ کے گھر آئیں گے۔