Tag: شهدادپور

  • شھدادپور: شادی کے لیے پسند کی لڑکی دوست کے پاس امانت کے طور دی، دوست لڑکی لے کر فرار

    شھدادپور: شادی کے لیے پسند کی لڑکی دوست کے پاس امانت کے طور دی، دوست لڑکی لے کر فرار

    عاشق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس سے بچنے کے لیے زرداریوں کے پاس پناہ لینے گیا، جہاں جھگڑے کے دوران ایک نوجوان قتل ہو گیا، اور عاشق بھی قتل کے کیس میں پھنس گیا۔

    تفصیل کے مطابق، شهدادپور شہر کے واپڈا روڈ کے رہائشی محبوب بروہی نے مبینہ طور پر پسند کی شادی کے لیے لڑکی سچل رند کو اپنے ساتھ لے گیا اور اسے اپنے دوست ارشد کے پاس امانت کے طور پر چھوڑ دیا۔ بعد ازاں پناہ دینے والا ارشد لڑکی کو لے کر فرار ہو گیا۔

    شهدادپور پولیس نے لڑکی کی والدہ زہران رند کی مدعیت میں محبوب بروہی سمیت اس کے ساتھیوں سلمان سیال اور کاتیار سیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    دوسری جانب محبوب بروہی پولیس سے بچنے کے لیے دو دن قبل شہر کے لال باغ ہائی اسکول کے قریب لال بخش زرداری کے مویشیوں کے باڑے میں پناہ لینے پہنچا، جہاں معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں عرفان ڈیٹھو گولیاں لگنے سے قتل ہو گیا۔

    پولیس نے اس واقعے میں محبوب بروہی اور لال بخش زرداری کو گرفتار کر کے لاک اپ میں بند کر دیا ہے۔

    ملزم محبوب بروہی کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی سچل کو پسند کی شادی کے لیے ساتھ لایا تھا اور اسے اپنے دوست ارشد کے پاس امانت کے طور پر چھوڑا تھا، لیکن ارشد لڑکی کو لے کر فرار ہو گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ رند برادری نے اسے بلاوجہ پھنسایا ہے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔