Tag: شاعری

  • بھٹائی ساگا: شاہ عبدالطیف بھٹائی کے شاعری کے سُر یِمن کلیان کے داستان حبیب اور طبیب  کا بیت سندھی، اردو اور انگریزی میں سنیے۔

    بھٹائی ساگا: شاہ عبدالطیف بھٹائی کے شاعری کے سُر یِمن کلیان کے داستان حبیب اور طبیب کا بیت سندھی، اردو اور انگریزی میں سنیے۔

    سُر يِمن ڪليان داستان : حبيب ءِ طبيب

    آيَلِ اُنِ نَہ وِسَھان، ھَنجُون جٖي ھارِينِ، آڻِئو آبُ اَکِيُنِ مان، ڏيھَ کي ڏيکارِينِ، سَڄَڻُ جٖي سارِينِ، سي نَہ رُونِ نَہ چُوَنِ ڪِي.
    شاہ عبدالطیف بھٹائی

    نیر بہائیں نینن سے جو، جھوٹی اِن کی پریت،
    جگ دکھلاوا جھوٹ ہے یہ، کب یہ پریت کی ریت،
    جن کے من میں میت، وہ کبھی نہ نیر بہائیں ۔

    اردو ترجمہ آغا سلیم

  • شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی سندھی شاعری کے اردو اور انگریزی ترجمے کے ساتھ ساگا ڈیجیٹل کی جانب سے ‘بھٹائی ساگا’ کا آغاز

    شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی سندھی شاعری کے اردو اور انگریزی ترجمے کے ساتھ ساگا ڈیجیٹل کی جانب سے ‘بھٹائی ساگا’ کا آغاز

    ساگا ڈیجیٹل اے آئی کی جانب سے شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی شاعری کو ویڈیو صورت میں پیش کرنے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس میں بھٹائی صاحب کی اصل سندھی شاعری کے ساتھ اس کا اردو اور انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

    آج بھٹائی ساگا سیکشن کی پہلی ویڈیو، جو سُر کلیان کے حوالے سے ہے، آپ کے سامنے پیش کی جا رہی ہے۔

    اس کام کا مقصد بھٹائی صاحب کی صدیوں پہلے کہی گئی سندھی شاعری کو اردو اور انگریزی ناظرین تک پہنچانا ہے، تاکہ برصغیر کے اس عظیم شاعر کی شاعری نوجوانوں، خصوصاً جین زی، کو بہتر طور پر سمجھائی جا سکے

    سُر ڪلياڻ : داستان : سُوري، ڪاتي ءِ زهر

    ( اصل بیت )
    اَنڌا اُنڌا ويڄَ، کَلَ ڪُڄاڙِئا کانئِيين،
    اَسان ڏُکي ڏِيلَ ۾، تُون پِياريين پيڄَ،
    سُورِي جَنِي سيڄَ، مَرَڻُ تَنِ مُشاھِدو.

    ( اردو ترجمہ )
    اندھے نیم حکیم بھلا کیوں، اور تو روگ بڑھائے،
    روگ ہے میرے من میں پر تُو، دارو اور پلائے،
    سولی سیج سہائے، موت تو پیا ملن کی۔ ترجمہ آغا سلیم