بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام ہرمندر صاحب کی بے حرمتی کے الزام پر ایک شخص کو مقدمہ درج ہونے پر اترپردیش کے شہر غازی آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سری ہرمندر صاحب امرتسر میں سکھوں کا مقدس ترین مقام ہے۔ اسے گولڈن ٹیمپل اور دربار صاحب کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں گرفتار شخص مذکورہ تالاب کے پانی میں بیٹھا ہوا اپنے پاؤں پانی میں ڈال رہا تھا، اپنے منہ کو پانی سے صاف یا کلی کرتا دکھائی دیتا ہے اور ایک بار پانی کو واپس تالاب میں کُلی کرتا بھی دکھائی دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے، جس کے بعد ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
جبکہ امرتسر کے پولیس کمشنر گرپیت سنگھ بھلر کا کہنا تھا کہ وہ غازی آباد میں متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور ملزم کو امرتسر لانے کے لیے پولیس کی ٹیم بھجوا دی گئی ہے۔پولیس نے ملزم کو مقدس مقام کی توہین اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے ، کہا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا اور سکھ تنظیموں نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کیا جس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے معافی کی ویڈیو بھی شئیر کی ہے ۔

