Tag: روزہ

  • اس سال روزہ کے دورانیہ کس ملک میں کتنا ہوگا؟

    اس سال روزہ کے دورانیہ کس ملک میں کتنا ہوگا؟

    پاکستان میں رواں سال ماہ رمضان میں روزے کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلے کم ہوگا۔ اس سال پاکستان میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کا رہے گا۔

    جبکہ مختلف ممالک میں دن اور رات کے فرق کے باعث روزے کے اوقات میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا۔

    شمالی ممالک جیسے روس کے شمالی حصے، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ مدت 20 گھنٹے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

    دوسری جانب برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے کا دورانیہ صرف 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان رہے گا۔

    علمائے کرام کا کہنا ہے ایسے علاقوں میں جہاں دن یا رات غیر معمولی طور پر طویل یا مختصر ہو، وہاں مکہ مکرمہ یا کسی قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق روزہ رکھنے کی اجازت ہے۔