کراچی میں کئی دہائیون کے بعد ڈبل ڈیکرز بسوں کی واپسی ہوگئی ہے۔
سفر کے دوران شہر کراچی کی خوبصورت اور اونچی عمارتوں کا بھی نظارہ ہوگا ۔
بدھ کو سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام کو محفوظ، آرام دہ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبل ڈیکر بسیں نہ صرف زیادہ مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ یہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک دباؤ کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
شرجیل انعام میں نے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے دسمبر 2025 میں ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا وعدہ کیا تھا،کراچی میں سوا لاکھ سے زائد افراد پیپلز بس سروس کے ذریعے سفر کرتے ہیں،اورنج لائن اور گرین لائن کے ذریعے ایک لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں،

