Tag: ایپسٹین

  • ایپسٹین اور زہران ممدانی کے ساتھ تصاویر  بھی وائرل: حقیقت کیا ہے؟

    ایپسٹین اور زہران ممدانی کے ساتھ تصاویر بھی وائرل: حقیقت کیا ہے؟

    جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین فائلز منظر عام پر آنے کے بعد کئی ممتاز شخصیات کی جعلی تصاویر بھی ایپسٹین کے ساتھ سامنے آرہی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں ، ایسی ہی کچھ جعلی تصاویر نیو یارک کے میئر زہران ممدانی کی بھی ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔

    ان تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ نیو یارک کی نوجوان میئر زہران ممدانی اور ان کی والدہ جنسی جرائم کے سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ کھڑے ہیں ، یہ تصاویر توجہ کا مرکز بھی بنی اور سوشل میڈیا پر لاکھوں ویوز بھی ملے ، مگر کیسے ؟؟

    ایلکس جونز کی X پر شیئر کی گئی پوسٹ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زہران ممدانی اپنی والدہ کے ساتھ ایپسٹین کے ساتھ تصویر میں موجود ہیں ،جعلی ثابت ہوئی ،یہ تصویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین کی فائلز جاری کی ہیں جس میں ان کے جرائم کی تفصیلات کے علاوہ اہم شخصیات سے تعلقات کے شواہد بھی ہیں ،ان فائلوں میں اکتوبر 2019 کی ایک ای میل بھی شامل ہے جو پیگی سیگل نے ایپسٹین کو بھیجی تھی۔

    اس ای میل میں سیگل ایک پارٹی میں شرکت کا زکر کررہی ہے سزا یافتہ انسانی اسمگلر گیلین میکسویل کے گھر منعقد ہوئی تھی ، اور وہ پارٹی ممدانی کی والدہ میرا نائر کی ہدایت میں بننے والی فلم کے سلسلے میں تھی، سیگل کے مطابق اس پارٹی میں میرا نائر،ایمازون کے سی ای اوجیف بیزوس اورسابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی شریک تھے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پیروڈی اکائونٹ نے جعلی تصویر پوسٹ کردیں،بظاہر جعلی تصاویر طنزیہ انداز میں شیئر کی گئیں ، صارفین نے سورس کا زکر کیے بغیر یہ تصویر بڑے پیمانے پر شیئر کیں ۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے متعلقہ ٹولز کے زریعے ان تصاویر کی جانچ کی تو ثابت ہوا کہ یہ تصویر گوگل سے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔ان تصاویر میں تکنیکی غلطیاں بھی ہیں جیسا کہ پس منظر سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ باالکل الگ ہے ، اسی طرح زہران ممدانی کو بھی غلط عمر میں دکھایا گیا ہے ۔ 2009 میں ان کی عمر 18 سال تھی ۔