کراچی میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات تشویشناک حد تک سامنے آئے ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق جنوری 2025 سے دسمبر 2025 تک شہر کے مختلف علاقوں سے نومولود بچوں کی 168 لاشیں ملیں، جن میں 28 لاشیں کوڑے دانوں، کچرا کنڈیوں، سیوریج نالوں، خالی پلاٹس، ریلوے ٹریک کے قریب اور آبادیوں کے اطراف سے ملی ہیں۔
ساگا ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا: ‘کراچی میں نومولد بچوں کی لاشیں بلدیہ ٹاؤن، لیاری، کورنگی، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، گلشن اقبال، ناظم آباد، لانڈھی اور دیگر علاقوں سے ملیں۔
‘کئی مقامات پر لاشیں کوڑے کے ڈھیروں یا نالوں میں پھینکی ہوئی پائی گئیں، جبکہ بعض کیسز میں ہسپتالوں کے اطراف بھی نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کی نشاندہی کی گئی۔’
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان واقعات کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس سروس نے لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی۔

