Tag: ادب

  • جدید دور میں جون ایلیا کی شاعری کا احیا، کیا جون ایلیا واقعی جین زی میں مقبول ہو رہے ہیں؟

    جدید دور میں جون ایلیا کی شاعری کا احیا، کیا جون ایلیا واقعی جین زی میں مقبول ہو رہے ہیں؟

    شعر و شاعری اور ادب کی ویب سائیٹ اور ادبی تقریبات منعقد کرنے والے گروپ عشق آباد کے آرگنائزر اور معروف شاعر عباس تابش کا کہنا ہے کہ جون ایلیا کی شاعری ایک بار پھر نئی نسل میں زندہ ہو رہی ہے اور خاص طور پر جین زی کے نوجوانوں میں اس کی مقبولیت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

    ساگا ڈیجیٹل سے فگتگو کرتے ہوئے عباس تابش نے کہا: ‘جون ایلیا نے اپنی شاعری میں جس بے باکی، خود کلامی اور سوال اٹھانے کے انداز کو اپنایا، وہی انداز آج کی جین زی کے اظہار کا بھی حصہ ہے۔’

    ان کے مطابق نوجوان اپنے احساسات، تنہائی، بے یقینی اور سماجی دباؤ کو جس طرح لفظوں میں بیان کرنا چاہتے ہیں، جون ایلیا کا کلام انہیں وہ زبان فراہم کرتا ہے۔

    عباس تابش کے مطابق جون ایلیا کی شاعری میں روایتی رومان سے ہٹ کر سچائی، تضاد اور ذہنی کشمکش ملتی ہے، جو آج کے نوجوان کی زندگی سے براہ راست جڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک پرانے عہد کا شاعر آج کی نسل کے لیے بھی متعلقہ بن گیا ہے۔

    عباس تابش نے مزید کہا: ‘سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے بھی جون ایلیا کی شاعری کے احیا میں اہم کردار ادا کیا ہے، جہاں اشعار اور اقتباسات نئی صورت میں نوجوانوں تک پہنچ رہے ہیں۔’

    عباس تابش کے مطابق یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اچھی شاعری وقت کی پابند نہیں ہوتی اور ہر دور میں اپنے قاری کو خود تلاش کر لیتی ہے۔