ساؤتھ ایشیا انڈیکس کی بیس حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر نے ایشوریا رائے اور دپیکا پڈوکون کو بھی پیچھے چھوڑدیا

ہانیہ عامر

حال ہی میں ساؤتھ ایشیا انڈیکس کی جانب سے خطے کی بیس حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں نے نمایاں برتری حاصل کی ہے۔ جاری فہرست کے مطابق گیارہ پاکستانی، چھ انڈین جبکہ بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا سے ایک ایک اداکارہ شامل کی گئی ہے۔

یہ فہرست سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس اور انسٹاگرام پر شوبز سے متعلق صارفین کی پسندیدگی اور ڈیجیٹل اثر و رسوخ کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔
فہرست میں پہلا نمبر ماہرہ خان کا ہے۔ ماہرہ خان پاکستانی فلم اور ڈراما انڈسٹری کی بین الاقوامی سطح پر پہچان سمجھی جاتی ہیں۔ ماہرہ نے اپنے کیریئر کا آغاز وی جے کے طور پر کیا تھا۔

دوسرے نمبر پر ہانیہ عامر کو رکھا گیا ہے، جو کم عمری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہیں۔ ہانیہ عامر خود اپنی ویڈیوز ایڈٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔

تیسرے نمبر پر سابق مس یونیورس ایشوریا رائے شامل ہیں، جو انڈین فلم انڈسٹری کا عالمی چہرہ سمجھی جاتی ہیں۔ ایشوریا کلاسیکل رقص کی باقاعدہ تربیت یافتہ ہیں۔

چوتھے نمبر پر دیپیکا پڈوکون ہیں، جو فلمی اداکاری کے ساتھ ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کی مہمات میں بھی سرگرم رہی ہیں۔ وہ قومی سطح کی بیڈمنٹن کھلاڑی رہ چکی ہیں۔

پانچویں نمبر پر سجل علی کو رکھا گیا ہے، جو حساس اور سنجیدہ کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ سجل نے کم عمری میں بچوں کے پروگراموں سے کیریئر شروع کیا۔

چھٹے نمبر پر ماہ نور بلوچ شامل ہیں، جو طویل عرصے سے شوبز کا حصہ ہیں۔ وہ اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔

ساتویں نمبر پر علیزے شاہ کو رینک کیا گیا ہے، جو نوجوان نسل میں خاصی مقبول ہیں۔ وہ کلاسیکل ڈانس سیکھ چکی ہیں۔

آٹھویں نمبر پر کترینہ کیف شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی مختلف ممالک میں گزاری۔

نویں نمبر پر عالیہ بھٹ کو رکھا گیا ہے، جو کم عمری میں مرکزی کرداروں تک پہنچیں۔ کم معروف حقیقت یہ ہے کہ وہ بچوں کی کہانیوں پر مبنی ایک کتاب بھی لکھ چکی ہیں۔

دسویں نمبر پر مہوش حیات شامل ہیں، جو فلم اور ٹی وی دونوں میں کامیاب رہیں۔ وہ موسیقی کی باقاعدہ تربیت یافتہ ہیں۔

گیارہویں سے بیسویں نمبر تک عائزہ خان، مایہ علی، اقرا عزیز، سارا خان، صنم سعید، جیکلین فرنانڈیس، نصرت جہاں، ایشانی شریستا، انوشکا شرما اور سونم کپور کو شامل کیا گیا ہے۔
ان تمام اداکاراؤں کی پہچان یہ ہے کہ انہوں نے اپنی اپنی انڈسٹری میں مضبوط مقام محنت اور تسلسل سے حاصل کیا۔

رینکنگ کیسے تیار کی گئی؟

سائوتھ ایشیا اینڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں پاکستانی ایکٹریسز نے نمایاں حیثیت حاصل کی ہے،سائوتھ ایشیا انڈیکس نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست کسی باقاعدہ ادارے، ایوارڈ دینے والے جیوری نے تیار نہیں کی ہے بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شوبز فینز کی پسندیدگی اور ڈیجیٹل اثروسوخ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔

یہ رینکنگ سوشل میڈیا ہینڈلز اور نیوز ویب سائٹس کے ذریعے سامنے آنے والی ٹرینڈنگ لسٹ کو ظاہر کرتی ہے ۔