[rank_math_breadcrumb]

اسپین کا غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان، بارسلونا میں پاکستان کے سفارت خانے کے باہر ہزاروں پاکستانی شہریوں کی قطاریں

اسپین کی جانب سے غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کو قانونی رہائشی اجازت نامہ دینے کے اعلان کے بعد پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے باہر رش بڑھ گیا ہے۔ غیر ملکی شہری اپنے دستاویزات مکمل کرنے کے لیے سفارتی دفاتر کا رخ کر رہے ہیں تاکہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ 2025 کے آخر تک وہ غیر رجسٹرڈ تارکین وطن جو اسپین میں پانچ ماہ قیام کر چکے ہیں، انہیں قانونی رہائشی اجازت نامہ دیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت درخواست گزاروں سے اسپین میں پانچ ماہ قیام کا ثبوت اور کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ طلب کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کے لیے قانونی حیثیت حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

اسی وجہ سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے باہر لوگوں کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ کئی مقامات پر کمیونٹی کے افراد رش کو منظم رکھنے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔

مقررہ شرائط پر پورا اترنے والے درخواست گزاروں کو ابتدا میں ایک سال کے لیے قانونی رہائشی اجازت نامہ دیا جائے گا، جس میں بعد ازاں توسیع کی گنجائش موجود ہوگی۔

اسی بارے میں: