[rank_math_breadcrumb]

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو اپگریڈ کرنے کی منظوری، نیا کیا ہوگا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لندن اور نیویارک ہونے والے روڈ شوز کی شاندار کمایابی کے بعد پی سی بی نے ملک بھر میں کرکٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی کی اپگریڈیشن کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔

ایسا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز (کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی کو عالمی معیار کے مطابق دوبارہ تعمیر اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچز کی میزبانی کو یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) گراؤنڈ کو جنوبی لندن کے لیمبیتھ کے بورو میں واقع اوول گراؤنڈ کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس سے وہاں بھی کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بہتری ہوگی۔

الاس میں اسلام آباد میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر جلد شروع کرنے کے اعلان کیا گیا، جس کے لیے کہا گیا کہ انتظامی تیاری مکمل کی جا رہی ہے۔