اسپین کی جانب سے لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے اعلان کے بعد ہزاروں پاکستانی شہریوں نے دستاویزات مکمل کرنے کے لیے سفارتخانوں کا رخ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق درخواست دہندگان کو اس بات کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا کہ وہ کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں رہے۔
قانونی حیثیت کے لیے درخواست دینے والوں کو سنہ 2025 تک اسپین میں کم از کم پانچ ماہ قیام کا ثبوت بھی فراہم کرنا لازم ہوگا۔
مقررہ شرائط پر پورا اترنے والے درخواست گزاروں کو ایک سال کے لیے قانونی رہائشی اجازت نامہ دیا جائے گا، جس میں بعد ازاں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہوگی۔

