عام طور پر لیپ ٹاپ کی کچھ عرصے استعمال کے بعد کام کرنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ اس کے پیچھے کئی اہم وجوہات ہیں۔
وقت کے ساتھ لیپ ٹاپ میں غیر ضروری فائلیں، کیشے ڈیٹا اور سافٹ ویئر اپڈیٹس کے باقیات جمع ہوتے رہتے ہیں، جس سے سسٹم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ، جیسے جیسے سافٹویئر پروگرامز کے نئے ورژنز آتے جاتے ہیں، وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ ریم اور پروسیسنگ پاور مانگتے ہیں، جو پرانے ہارڈویئر کو دباؤ میں ڈال دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور بڑی وجہ مٹی دھول، گرمی بھی ہے۔ دھول جب کولنگ فین میں جمع ہو جاتی ہے تو سسٹم گرم ہونے لگتا ہے، اور حرارت بڑھنے سے پروسیسر خود کو بچانے کے لیے رفتار کم کر دیتا ہے۔
ہارڈ ڈرائیو کا پرانا ہونا، خاص طور پر اگر وہ پرانی والی مکینیکل ڈرائیو ہو، تو بھی رفتار پر بڑا اثر پڑتا ہے۔ اس کے مقابلے میں نئی اور تیز ایس ایس ڈی ڈرائیوز وقت کے ساتھ بہتر کارکردگی برقرار رکھتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق پروگرامز اور اسٹارٹ اپ ایپس کو حذف کریں تاکہ ریم اور پروسیسر پر بوجھ کم ہو۔
اس کے علاوہ، ہر چند مہینوں میں لیپ ٹاپ کے اندرونی حصوں کی صفائی کروائیں تاکہ دھول کے باعث ہونے والی گرمائش رکاوٹ نا بنے۔ اگر ممکن ہو تو ہارڈ ڈرائیو کی جگہ ایس ایس ڈی نصب کروالیں۔جس سے رفتار میں واضح فرق آتا ہے۔
اینٹی وائرس سافٹ ویئر استعمال کریں، اپڈیٹس باقاعدگی سے انسٹال کریں، اور بیک گراؤنڈ میں چلنے والی غیر ضروری ایپس کو بند رکھیں۔
ان سادہ اقدامات سے پرانا لیپ ٹاپ بھی لمبے عرصے تک تیز رفتاری کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔
اور اچھا مشورہ تو یہ ہے کہ پانچ سال کے استعمال کے بعد تیز پروسیسر اور ریم والا کوئی نیا لیپ ٹاپ خرید لیں۔
