[rank_math_breadcrumb]

پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سپورٹڈ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم، ساگا ڈیجیٹل اے آئی کا آغاز ہوگیا۔

ساگا ڈیجیٹل اے آئی کا باضابطہ افتتاح آج منگل، 18 نومبر کو کیا گیا۔ اس ڈیجیٹل افتتاحی تقریب میں ساگا ڈیجیٹل اے آئی کے ایڈیٹر اِن چیف، امر گُرڑو نے نہ صرف پلیٹ فارم کی اے آئی پالیسی پر روشنی ڈالی بلکہ یہ بھی بتایا کہ ساگا ڈیجیٹل اے آئی پر مصنوعی ذہانت کے استعمال کا کیا تناسب ہوگا اور اس کا استعمال کیوں ناگزیر ہے۔

افتتاح کے دوران ساگا ڈیجیٹل کے تمام ڈیجیٹل ہوسٹس اور جین زی ایڈیٹر، سوجل سادھوانی نے بھی اپنا مکمل تعارف پیش کیا۔

اپنی نوعیت کے اس پہلے اے آئی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر خواتین اور نوجوانوں کے مسائل، جین زی کے اہم موضوعات، کھیل، سفر، سائنس، ٹیکنالوجی، صحت، مختلف شخصیات کے انٹرویوز اور پروفائلز کے ساتھ ساتھ متنوع موضوعات پر پاڈکاسٹس بھی جاری کیے جائیں گے

اسی بارے میں: